حیدرآباد۔12 ستمبر (اعتماد نیوز) انگریزی میں واٹس ایپ کو استعمال نہ کر
سکنے والے افراد اب اردو زبان میں واٹس ایپ کو استعمال کرنے کی سہولت کو اب
پیش کردیا گیا ہے۔
مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ کو اردو زبان میں بھی لانچ کر دیا
گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والی نئی اپ ڈیٹ
میں اردو زبان کو بھی شامل کر دیا گیا ہے اور اب پاکستان یا بیرون ملک مقیم
وہ حضرات جو مادری زبان کے علاوہ دیگر زبانوں
میں مہارت نہیں رکھتے یا اس
طرح کی ایپلی کیشن استعمال کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں، اردو زبان میں اس
ایپلی کیشن کو استعمال کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کے 148کو فاﺅنڈر147 برائن ایکٹن نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ
واٹس ایپ کو اردو زبان میں بھی پیش کر دیا گیا ہے تاہم ابھی یہ سہولت صرف
اینڈرائیڈ صارفین کیلئے مہیا کی گئی ہے۔ اگر آپ نے واٹس ایپ کی تازہ ترین
اپ ڈیٹ انسٹال کر لی ہے تو آپ اس کی سیٹنگز میں جا کر زبان کو اردو میں
تبدیل کر سکتے ہیں۔